ساہیوال( )وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال ڈاکٹر محمد ناصر افضل کی خصوصی ہدایت پر طلبا و طالبات میں بزنس ،اکنامکس اور سائیکالوجی کے شعبوں میں تحقیق کو فروغ دینے کے لئے ایک ”ریسرچ سمپوزیم “کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی 11یونیورسٹیوں سے 80سکالرز نے شرکت کی اور ان شعبوں میں تحقیق کے فروغ کے لئے مقالے پڑھے-اس سمپوزیم کا اہتمام او آر آئی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وارث علی نے کیا تھا جس میں ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر شہیرہ امین ،چیئر پرسن شعبہ سائیکالوجی ڈاکٹر سائرہ عرفان اور چیئر مین شعبہ اکنامکس ڈاکٹر محمد عبداللہ کے علاوہ اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی -واضح رہے کہ یہ یونیورسٹی کی تاریخ کا پہلا سمپوزیم تھا اور اس میں بڑی تعداد میں ماہرین نے شرکت کر کے طلبا و طالبات کی تعلیمی استداد میں اضافہ کیا -تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر اعجاز اسلم ،ڈاکٹر محمد منیر اور ڈاکٹر شرافت علی کے مقالہ جات کو سب سے بہترین قرار دیا گیا -