ساہیوال , خواتین کے عالمی دن کے موقع پر یونیورسٹی آف ساہیوال میں خصوصی سیمینار کا انعقاد ھوا جس میں ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر شافیہ افتخار،اسسٹنٹ پروفیسر انجم سحر،ڈاکٹر شہیرا امین،ڈاکٹر نتاشہ،ڈاکٹر عالیہ اور ڈاکٹر مہر النسا کے علاوہ یونیورسٹی کی خواتین اساتذہ اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی - سیمینار کا اہتمام ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر شافیہ افتخار نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر کی خصوصی ہدایت پر کیا تھا جس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے خواتین کے حقوق پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ پنجاب حکومت نے خواتین کو وارثت میں حصہ دینے اور کام کی جگہ پر تحفظ فراہم کرنے کے لئے واضح قوانین بنانے ہوئے ہیں جن سے آگاہی تمام خواتین کو ہونی چاہیے تا کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف آواز بلند کر سکیں -مقررین نے طالبات پر زور دیا کہ وہ خود کو مضبوط بنائیں تا کہ عملی زندگی کے چیلنجز سے بہتر انداز میں عہدہ برا ہو سکیں - سیمینار میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئر ڈاکٹر عبدالحمید،چیئر مین شعبہ قانون ڈاکٹر امتیاز احمد خان،شعبہ انگلش کے انچارج ڈاکٹر شبیر احمد نے بھی شرکت کی -