A meeting of heads of universities was held at PHEC under the chairmanship of Education Minister

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پی ایچ ای سی میں نجی یونیورسٹیوں کے سربراہان کا اجلاس · اجلاس میں ہونہار سکالرشپ پروگرام کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا · اجلاس میں طلبہ کو سکالرشپس دینے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال · وزیر تعلیم کی تمام متعلقہ یونیورسٹیوں کو ہونہار سکالرشپ سکیم بارے آگاہی سیمینار کی ہدایت · پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیمی مواقع مہیا کریں گے۔ وزیر تعلیم · سکالرشپ سکیم میں پہلی مرتبہ نجی سیکٹر کو شامل کیا گیا ہے۔ رانا سکندر حیات · ہونہار سکالرشپ پروگرام میں 50 پبلک، 7 نجی اور 5 فیڈرل یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ وزیر تعلیم · 331 پبلک کالجز اور 14 پبلک سیکٹر میڈیکل کالجز بھی سکالرشپ پروگرام میں شامل ہیں۔ وزیر تعلیم · سکیم میں اب تک 43000 طلبہ لاگ ان بنا چکے، 1100 سے زائد درخواستیں موصول۔ وزیر تعلیم · 1 لاکھ 78 ہزار سے زائد طلبہ پورٹل سے سکالرشپ پروگرام بارے معلومات حاصل کر چکے ہیں۔ وزیر تعلیم · وزیر تعلیم کی سکالرشپ پروگرام میں اقلیتی طلبہ کیلئے بھی کوٹہ مختص کرنے کی ہدایت · سکالرشپ پروگرام میں بتدریج مزید یونیورسٹیوں کو بھی شامل کریں گے۔ وزیر تعلیم · جن اضلاع میں پبلک یونیورسٹیاں نہیں، وہاں نجی یونیورسٹیوں سے استفادہ کریں گے۔ وزیر تعلیم · وزیر اعلیٰ مریم نواز سکالرشپ پروگرام بارے روزانہ کی بنیاد پر معلومات لے رہی ہیں۔ وزیر تعلیم · سکالرشپ پروگرام میں وزیر اعلیٰ پنجاب ذاتی دلچسپی لے رہی ہیں۔ رانا سکندر حیات · اجلاس میں محدود وسائل کے حامل طلبہ کو سکالرشپس دینے کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا · سالانہ 3 لاکھ روپے سے کم خاندانی آمدن والے طلبہ سکالرشپس پروگرام کے اہل قرار۔ وزیر تعلیم · سکالرشپ 67 مختلف پروگرامات میں آفر کی جا رہی ہے۔ رانا سکندر حیات · وظائف کیلئے 130 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ رانا سکندر حیات · سالانہ 30 ہزار سکالرشپس دی جائیں گی۔ وزیر تعلیم · ہونہار سکالرشپ پروگرام ٹیکس کے پیسے کا درست استعمال ہے۔ نجی یونیورسٹی مالکان کی وزیر تعلیم کی تحسین · ہونہار سکالرشپ پروگرام لیپ ٹاپ سکیم سے بھی بڑا اقدام ہے۔ نجی یونیورسٹیز کی وزیر تعلیم کی تحسین · ہونہار سکالرشپ پروگرام ایک اور وعدے کی تکمیل، اک نیا سنگ میل ہے۔ وزیر تعلیم · رانا سکندر حیات کی سکالرشپ پروگرام میں میرٹ کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کی بھی ہدایت ۔اجلاس میں نجی یونیورسٹیز کے سربراہان سیکرٹری ایچ ای ڈی ڈاکٹر فرخ نوید ودیگر افسران موجود تھے