At the University of Sahiwal, we believe that a world-class education begins with a culture of mutual respect and professionalism.
The Worthy Vice Chancellor, Prof. Dr. Javaid Akhtar, has shared a special message for our entire community—faculty, staff and students alike.
To maintain the highest standards of our academic environment, he emphasizes:
Professionalism First: Let’s ensure every interaction, especially with our young learners, is rooted in politeness and respect.
Conflict Resolution: We encourage everyone to avoid heated arguments. Should a disagreement arise, please use the appropriate institutional channels to resolve it calmly and responsibly.
Dignity for All: Our campus is a sanctuary for learning. Protecting the well-being and dignity of every stakeholder is our collective priority.
Let’s work together to make the University of Sahiwal a model of excellence, character, and academic harmony.
یونیورسٹی آف ساہیوال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے کہا ہے کہ ہمارا پختہ یقین ہے کہ کسی بھی جامعہ میں عالمی معیار کی تعلیم کی بنیاد باہمی احترام اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل پر ہوتی ہے۔ انہوں نے جامعہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول اساتذہ، افسران و ملازمین اور طلبہ و طالبات کے لیے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ جامعہ کے تعلیمی ماحول کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پیشہ ورانہ رویہ اولین ترجیح ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تمام معاملات بالخصوص نوجوان طلبہ و طالبات کے ساتھ گفتگو اور برتاؤ میں شائستگی، تحمل اور احترام کو یقینی بنایا جائے۔ کسی بھی قسم کی تلخ بحث یا تکرار سے گریز کیا جائے۔ اگر کسی مسئلے یا اختلافِ رائے کی صورت حال پیدا ہو تو اسے مناسب ادارہ جاتی ذرائع کے ذریعے پُرسکون اور ذمہ دارانہ انداز میں حل کیا جائے۔ سب کی عزت اور وقار کا تحفظ اولین ترجیح ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ میں محفوظ اور مثبت تعلیمی ماحول انکی ترجیح ہے، اسلئے تمام متعلقہ فریقین کی عزتِ نفس اور فلاح و بہبود کا خیال رکھنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم سب کو مل کر ناصرف جامعہ ساہیوال کو علمی ہم آہنگی اور اعلیٰ اخلاق کی حامل مثالی تعلیمی مثالی درسگاہ بنانا ہے بلکہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار بھی ادا کرنا ہے۔